Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی 24-08-2026

بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی 24-08-2026

ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا

کوئٹہ۔ 24 اگست

بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی کی مؤثر نگرانی، ملک بھر سے چوری شدہ 138 گاڑیوں کی نشاندہی

سیف سٹی کی بروقت کارروائی، 9 مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی سے دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں ناکام بنا دی گئیں

بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی نے مختلف جرائم کے مقامات سے متعلق پولیس کو 631 اہم شواہد فراہم کیے، بریفنگ

سیف سٹی اتھارٹی کی استعداد کار مزید بڑھانے کے لیے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی سے معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے چیف منسٹر پنجاب کو مراسلہ، بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی کی استعداد کار میں اضافے کے لیے معاونت کی درخواست

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس

آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان کی سیف سٹی اتھارٹی کی کارکردگی اور اقدامات پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بریفنگ

15 مددگار ایمرجنسی رسپانس سروس کو سی ٹی ڈی سے منسوب کردیا گیا، بریفنگ

بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ مزید یقینی بنایا جائے گا، میر سرفراز بگٹی

سیف سٹی نظام کو مزید مستحکم اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

جرائم اور مشکوک سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی سے پولیس کی کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے، میر سرفراز بگٹی

بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی کی استعداد کار بڑھانے کے لیے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹی

شہریوں کے تحفظ کے لیے جدید نگرانی کے نظام کو صوبے کے مزید علاقوں تک وسعت دی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

سیف سٹی اتھارٹی کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم کی روک تھام کا عمل مزید تیز کیا جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

حکومت بلوچستان امن و امان کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر رسپانس میکنزم کو مزید مضبوط بنا رہی ہے، میر سرفراز بگٹی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More