Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

اسلام آباد عالمی بینک وفد ملاقات 22ـ08ـ2026

اسلام آباد عالمی بینک وفد ملاقات 22ـ08ـ2026

اسلام آباد: عالمی بینک کے ایک وفد نے سیندک میٹلز لمیٹڈ (SML) کے اسلام آباد دفتر کا دورہ کیا اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب محمد رازق سنجرانی سے ملاقات کی، جس میں بلوچستان اور خطے میں ترقی کے اہم مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں کان کنی کے بنیادی ڈھانچے، مقامی افراد کے لیے روزگار کے مواقع، مارکیٹ تک رسائی اور پانی کی سہولیات سمیت صوبے اور خطے کی مجموعی ترقی کے وسیع امکانات پر گفتگو ہوئی۔دونوں جانب سے ایسے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جو بلوچستان اور خطے میں پائیدار ترقی اور معاشی پیش رفت کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More