گیس کے بھاری بل 22ـ08ـ2026
گیس کے بھاری بل 22ـ08ـ2026

*نوشکی میں گیس کے بغیر گیس کے بھاری بل — عوام کے ساتھ ناانصافی بند کی جائے*
گزشتہ ایک ماہ سے نوشکی میں گیس کی سہولت تقریباً مکمل طور پر بند ہے، گھروں میں گیس استعمال ہی نہیں ہوئی، لیکن اس کے باوجود ہر گھر میں 3 سے 4 ہزار روپے یا اس سے بھی زیادہ کے بل بھیجے جا رہے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ جب ایک ماہ تک گیس فراہم ہی نہیں کی گئی اور عوام نے گیس استعمال ہی نہیں کی تو یہ بھاری بل کس چیز کے ہیں؟ غریب اور متوسط طبقہ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، ایسے میں بغیر سہولت دیے ہزاروں روپے کے بل بھیجنا عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔
حکومت اور متعلقہ گیس کمپنی سے مطالبہ ہے کہ جس مہینے گیس کی فراہمی نہیں ہوئی، اس مہینے کے بل عوام سے وصول نہ کیے جائیں، غلط اور غیر ضروری چارجز ختم کیے جائیں اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔
گیس نہیں تو بل بھی نہیں!
حکومت عوام کی مشکلات کا فوری نوٹس لے اور اس ماہ کے گیس بل ختم یا معاف کرے۔