18-08-26ڈپٹی کمشنر کیچ
18-08-26ڈپٹی کمشنر کیچ

*ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم*
تربت. ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا.
جس میں ضلع کیچ میں تعلیمی امور، اساتذہ کی حاضری، اسکولوں کو درپیش مسائل اور طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ امجد شہزاد، ڈی او ای کیچ اصغر علی، گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول تربت کی پرنسپل زمرد واحد، ڈگری کالج تربت کے پرنسپل صغیر احمد، یونیسف کے فیض الرحمن، آر ٹی ایس ایم کے حلیم بلوچ، تمام تحصیلوں کے ڈی ڈی اوز، محکمہ خزانہ کے نمائندے، این آر ایس پی کے نمائندے سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔
اجلاس کے آغاز میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ امجد شہزاد نے محکمہ تعلیم کی مجموعی صورتحال، تعلیمی اداروں اور دیگر متعلقہ امور کے حوالے سے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی, بعد ازاں یونیسف کے نمائندے فیض الرحمن نے یونیسف کی جانب سے تعلیم کے شعبے میں جاری اقدامات اور تعاون سے متعلق بریفنگ پیش کی۔
آر ٹی ایس ایم کے حلیم بلوچ نے اساتذہ کی حاضری، غیر حاضری اور قواعد و ضوابط کے تحت تنخواہوں میں کٹوتی سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا اس موقع پر گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول تربت کی پرنسپل زمرد واحد سمیت دیگر افسران و سربراہانِ ادارہ نے اپنے اپنے اسکولوں کو درپیش مسائل اور ضروریات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ ضلع کیچ کے طلبہ و طالبات کا مستقبل ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے اور اس حوالے سے سنجیدہ سوچ و بچار کے ساتھ عملی اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ تعلیم کے معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، فرائض میں غفلت اور ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور غیر حاضری کی صورت میں تنخواہوں کی کٹوتی کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے مزید کہا کہ اسکولوں اور اساتذہ کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ تعلیمی اداروں میں بہتر ماحول فراہم کیا جاسکے اور طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔
ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی کی جانب سے تعلیمی نظام کی بہتری، اساتذہ کی حاضری اور طلبہ کے روشن مستقبل کو ترجیح دینا ان کی تعلیمی شعبے کے حوالے سے سنجیدہ، متحرک اور ذمہ دارانہ قیادت کی عکاسی کرتا ہے۔