عمران خان/جسٹس وحید شاہ18-08-26
عمران خان/جسٹس وحید شاہ18-08-26

*عمران خان کی نبض اور دل نارمل نہیں، وائٹل آرگنز متاثر ہو رہے ہیں۔*
*جسٹس شاہد وحید*
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات اور ان کی طبی حالت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شاہد وحید نے اہم ریمارکس دیے ہیں۔
جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نہ نبض نارمل ہے اور نہ ہی دل۔ میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کے وائٹل آرگنز متاثر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے استفسار کیا کہ رپورٹ میں لکھا ہوا ہے کہ انجیوگرافی کرانی ہے، کیا یہ جیل میں ممکن ہے؟
اس پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے جواب دیا کہ یہ باہر اسپتال میں ہو سکتی ہے۔
عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی طرف سے جمع کروائی گئی طبی رپورٹ پر بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کی صحت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق نبض اور دل کی حالت نارمل نہیں جبکہ وائٹل آرگنز پر اثرات ظاہر ہو رہے ہیں۔