کوٹئہ تجاوزات کے خلاف کارروائی 30-10-2026
کوٹئہ تجاوزات کے خلاف کارروائی 30-10-2026
*کوئٹہ: طوغی روڈ پر ہوٹلوں کے خلاف کارروائی، تجاوزات ختم، 6 افراد گرفتار*
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ کے احکامات کی روشنی میں شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے مجسٹریٹ عمران زیب نے ڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ او اور زون سپروائزر سرور زہری کے ہمراہ طوغی روڈ پر ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات ہٹا دیں، جبکہ کارروائی کے دوران 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
- کارروائی کا مقصد شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا، عوام کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنا اور سڑکوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کرنا ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔