Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

BsDi ڈپٹی کمشنر دکی29-09-2026

BsDi ڈپٹی کمشنر دکی29-09-2026

خبرنامہ نمبر۔
ڈپٹی کمشنر دُکی کا BSDI فیز تھری کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ، معیار اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

دُکی،30 ستمبر 2026: ڈپٹی کمشنر دُکی فضل الرحمن کبدانی نے کمانڈر 87 ونگ کرنل شاہد بلال کے ہمراہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) فیز تھری کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف منصوبوں پر جاری تعمیراتی کام، پیش رفت، تعمیراتی معیار اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر اور کمانڈر 87 ونگ نے ختمِ نبوت چوک، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور قائداعظم مونومنٹ چوک پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام اور کنٹریکٹرز نے انہیں منصوبوں کی موجودہ پیش رفت، تعمیراتی مراحل اور مقررہ مدت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے متعلقہ حکام اور تعمیراتی عملے کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے منظور شدہ ڈیزائن، تکنیکی اسپیسفکیشن اور مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی کاموں میں ناقص یا غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اور منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کی مسلسل نگرانی کی جائے اور منصوبوں کے ہر مرحلے میں معیار کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی صرف تعمیراتی کام مکمل کرنے میں نہیں بلکہ پائیدار اور معیاری سہولیات کی فراہمی میں ہے، اس لیے تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور کام کی رفتار میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے، تاکہ عوام کو ان ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات اور بہتر بنیادی سہولیات بروقت میسر آ سکیں انہوں نے کہا کہ BSDI پروگرام کے تحت جاری منصوبے علاقے میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور عوام کو جدید و بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اہمیت کے حامل ہیں، جن کی بروقت اور معیاری تکمیل ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہےدورے کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق باقاعدہ نگرانی جاری رکھی جائے اور کام کے معیار، رفتار اور تکمیل کے مقررہ اہداف کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More