Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف 29-11-2026

وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف 29-11-2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے چمالنگ میں فائرنگ کے نتیجے میں 11 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیر اعظم نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ مزدوروں کو نشانہ بنانا انتہائی انسانیت سوز فعل ہے۔ معصوم شہریوں اور محنت کشوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو واقعے میں ملوث عناصر کی فوری نشاندہی اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

محمد شہباز شریف نے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More