محترمہ کرن بلوچ دورہ اولڈ ایج ہوم 29-10-2026 محترمہ کرن بلوچ دورہ اولڈ ایج ہوم 29-10-2026 On Oct 29, 2026 Share کرن بلوچ کا آبرو اولڈ ہوم کا دورہ: بے سہارا خواتین کی فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کوئٹہ: بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن کرن بلوچ نے “آبرو اولڈ ہوم” کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وہاں مقیم ضعیف اور بے سہارا خواتین سے ملاقات کی اور ان کے درپیش مسائل و ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کرن بلوچ نے کہا کہ کمیشن ان خواتین کو باوقار زندگی اور تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون یقینی بنائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے محروم طبقات، بالخصوص بے سہارا خواتین کی دیکھ بھال اور تحفظ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں اولڈ ہوم کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر مزید عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ Share