: 29 جولائی 2026: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تمپ ڈاکٹر نوروز یعقوب
: 29 جولائی 2026: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تمپ ڈاکٹر نوروز یعقوب

تمپ: 29 جولائی 2026: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تمپ ڈاکٹر نوروز یعقوب نے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل مند حسن میروانی اور ڈی ایس ایم (PPHI) حاجی خان کے ہمراہ تحصیل مند کے مختلف مراکزِ صحت کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران آر ایچ سی سورو مند، بی ایچ یو گواک اور بی ایچ یو بلو کا معائنہ کیا گیا۔
وفد نے ہسپتالوں کے او پی ڈی، لیبارٹری، نیوٹریشن پروگرام، ای پی آئی سینٹرز سمیت دیگر شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی کی صورتحال اور عملے کی حاضری و کارکردگی کا معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ آر ایچ سی سورو مند میں ادویات کا ذخیرہ ختم ہونے کے قریب ہے۔ اس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تمپ ڈاکٹر نوروز یعقوب نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی میڈیسن اسٹور سے بلا تاخیر مطلوبہ ادویات کا انڈنٹ حاصل کرکے مرکز صحت کو فراہم کیا جائے تاکہ مریضوں کو علاج معالجے میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی
وفد نے آر ایچ سی مند بلو کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت اور جاری ترقیاتی کاموں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اس امید کا اظہار کیا گیا کہ نئی عمارت کی تکمیل سے علاقے کے عوام کو بہتر، معیاری اور جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی اور صحت کی خدمات مزید مؤثر انداز میں فراہم کی جا سکیں گی۔
اس کے علاوہ زیرِ تعمیر رہائشی کوارٹرز کے منصوبے کا بھی معائنہ کیا گیا اور تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو مقررہ مدت میں منصوبے کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
دورے کے دوران مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے عمائدین، سماجی شخصیات اور علاقہ مکینوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تمپ ڈاکٹر نوروز یعقوب کی قیادت، انتظامی صلاحیتوں اور محکمہ صحت میں جاری اصلاحاتی اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر نوروز یعقوب کی مؤثر قیادت میں ضلع تمپ میں صحت کی سہولیات مزید بہتر ہوں گی، عوام کو علاج معالجے کی معیاری خدمات میسر آئیں گی اور محکمہ صحت کی کارکردگی میں مزید نمایاں بہتری آئے گی۔