محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن 28-10-2026 محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن 28-10-2026 On Oct 28, 2026 Share محمکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن و منشیات نےضلع قلعہ عبداللہ، تحصیل گلستان میں انسدادِ منشیات آپریشن میں 125 ایکڑ اراضی پر چرس کی فصل کا خاتمہ محمکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن نےمشترکہ کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 1,816 ایکڑ اراضی سے بھنگ ،چرس کی فصل کا خاتمہ کر دیا گیا، قلعہ عبداللہ، 28 اکتوبر 2026ء: ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں انسدادِ منشیات مہم 2026 کے تحت سکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کارروائی کے دوران مزید 125 ایکڑ اراضی پر کاشت کی گئی چرس بھنگ کی فصل کا خاتمہ کر دیا گیا، جس کے بعد مہم کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 1,816 ایکڑ اراضی کو بھنگ کی کاشت سے پاک کیا جا چکا ہے۔28 اکتوبر کو جاری رہنے والی اس کارروائی کی قیادت 77 ونگ کے ونگ کمانڈر اور ضلعی انتظامیہ قلعہ عبداللہ نے مشترکہ طور پر کی۔ آپریشن میں ایف سی ،اینٹی نارکوٹکس فورس اے این ایف ،پولیس، انٹیلی جنس بیورو ائی بی ،ملٹری انٹیلی جنس اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے حصہ لیا۔مشترکہ ٹیم نے تحصیل گلستان کے علاقے نورک سلیمان خیل میں انسدادِ بھنگ مہم کے آٹھویں روز کارروائی کرتے ہوئے 125 ایکڑ اراضی سے بھنگ ،چرس کی فصل کا خاتمہ کیا۔ حکام کا Share