Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

حکومت بلوچستان 25-11-2026

حکومت بلوچستان 25-11-2026

حکومت بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں 895 ملین ڈالر کی لاگت سے یوریا کھاد کمپلیکس کے قیام کی منظوری دے دی۔ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کیا جائے گا اور اسے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا پی پی پی منصوبہ قرار دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت 17 نومبر 2026 کو ہونے والے پی پی پی بورڈ کے دسویں اجلاس میں منصوبے کی منظوری دی گئی۔

کمپلیکس میں سالانہ 5 لاکھ 80 ہزار 800 میٹرک ٹن یوریا کھاد تیار کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ منصوبے کے لیے سوئی کی مقامی لو بی ٹی یو قدرتی گیس استعمال کی جائے گی، جس کی یومیہ کھپت 100 ملین مکعب فٹ ہوگی۔
تقریباً 496 ایکڑ اراضی پر تعمیر ہونے والے اس منصوبے سے مقامی روزگار کے مواقع پیدا ہونے، کھاد کی درآمدات میں کمی اور صنعتی سرمایہ کاری کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔منصوبے سے پیداوار کا آغاز اپریل 2031 میں متوقع ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More