ڈپٹی کمشنر ویسٹ 22-11-26
ڈپٹی کمشنر ویسٹ 22-11-26
*ثناء مہ جبین عمرانی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ تعینات۔ ذرائع*
کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے اہم انتظامی تقرری کرتے ہوئے محترمہ ثنا مہ جبین عمرانی کو ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ تعینات کر دیا ہے۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ثنا مہ جبین عمرانی کو فوری طور پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ کے عہدے کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ثنا مہ جبین عمرانی کا شمار بلوچستان کے قابل، دیانت دار اور فرض شناس افسران میں ہوتا ہے۔ اس سے قبل وہ مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں، جہاں انہوں نے اپنی صلاحیتوں اور بہترین کارکردگی سے اپنی الگ پہچان بنائی۔