فلیڈ مارشل عاصم منیر 22-09-2026
فلیڈ مارشل عاصم منیر 22-09-2026

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ
راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال، جاری انسدادِ دہشتگردی کارروائیوں، بارڈر مینجمنٹ اقدامات اور صوبے میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور ملک و قوم کے تحفظ کے لیے ان کی ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف نے فارمیشنز کو مسلسل چوکس رہنے اور اعلیٰ ترین آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج قوم کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔
دورے کے دوران آرمی چیف نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا