Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

تربت محکمہ تعلیم 22-08-2026

تربت محکمہ تعلیم 22-08-2026

تمپ، 22 اگست 2026: محکمہ تعلیم حکومتِ بلوچستان کی جانب سے تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کو بنیادی تدریسی سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے جاری اقدامات کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول شمالی رودبن میں سالانہ کلسٹر کے تحت طالبات میں تدریسی سامان تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر اسکول کی ہیڈ ٹیچر میڈم شائستہ نے طالبات میں اسکول بیگز، پینسل، نوٹ بکس، ربڑ، شارپنر، اسکول یونیفارم اور دیگر ضروری تدریسی سامان تقسیم کیا۔ اس اقدام کا مقصد طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے لیے درکار بنیادی سہولیات فراہم کرنا اور انہیں بہتر ماحول میں تعلیم جاری رکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر ہیڈ ٹیچر میڈم شائستہ نے کہا کہ محکمہ تعلیم حکومتِ بلوچستان کی جانب سے تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کو ضروری تدریسی سامان کی فراہمی ایک قابلِ تحسین اقدام ہے، جس سے طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں میں سہولت پیدا ہوگی اور ان کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

طالبات نے تدریسی سامان کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ تعلیم حکومتِ بلوچستان کے اس اقدام کو تعلیم کے فروغ اور طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے اہم قرار دیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More