وزیر اعلیٰ بلوچستان ملاقات 21-11-2026 وزیر اعلیٰ بلوچستان ملاقات 21-11-2026 On Nov 21, 2026 Share قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے آج دفترِ خارجہ میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی ترقیاتی ترجیحات، جاری منصوبوں اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان قریبی روابط اور مؤثر تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا تاکہ صوبے کی سماجی و معاشی ترقی کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔ امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے شرکاء نے بلوچستان بھر میں پائیدار امن و استحکام کے قیام اور عوام کے تحفظ و فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ Share