Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

پہلا ایڈیشن تحصیل گدر 21-08-2026

پہلا ایڈیشن تحصیل گدر 21-08-2026

*پہلا ایڈیشن چمپئین لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ تحصیل گدر 2026*

*گروپ سی پہلا میچ*

*21/8/2026*

*آج اس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ایک بہترین اور شاندار میچ کھیلا گیا گدر کے دو نامور ٹیموں کے درمیان کھیازئی فائٹر کرکٹ کلب گدر مدمقابل ہارونی اینڈ میراجی کرکٹ کلب گدر کے درمیان کھیازئی فائٹر کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو مقررہ 14 اورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنا کر 276 رنز کا ٹارگیٹ سیٹ کیا بیٹنگ میں باسط علی کھیازئی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 89 رنز جبکہ صادق عالم نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے گئے ہارونی اینڈ میراجی کرکٹ کلب گدر کے جانب سے باؤلنگ میں سمیع اللہ ہارونی نے ایک اورز 11 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی جواب میں ٹارگیٹ کا پیچھے کرتے ہوئے ہارونی اینڈ میراجی کرکٹ کلب گدر مقررہ 14 اورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنا سکے بیٹنگ میں شاہ زیب مینگل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 96 رنز جبکہ صدیر زہری نے 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے کھیازئی فائٹر کرکٹ کلب گدر کے جانب سے باؤلنگ میں باسط علی کھیازئی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 اورز میں 32 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں سجاد علی نے 2 اورز میں 17 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں اسی طرح آج کے یہ شاندار اور دلچسپ میچ کھیازئی فائٹر کرکٹ کلب گدر نے 119 رنز سے جیت لیا*

*اس شاندار اور دلچسپ میچ کے امپائرنگ کے فرائض سینئیر کرکٹر عنایت اللہ خدارنی اینڈ الطاف راجا محمد حسنی نے سر انجام دی جبکہ اسکورر بابا میر محمد تھے*

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More