Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

شہید ہدایت اللہ بلیدی لائبیری 20-08-2026

شہید ہدایت اللہ بلیدی لائبیری 20-08-2026

*سوراب:- شہید ہدایت اللہ بلیدی پبلک لائبریری اور ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کا شاندار افتتاح*

*سوراب:خبرنامہ- 20اگست 2026: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی وژن کے مطابق اور BSDI Phase-II کے تحت سوراب میں نوجوانوں کو تعلیم، جدید ہنر، روزگار اور کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے شہید ہدایت اللہ بلیدی کیریئر کاؤنسلنگ اکیڈمی، ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر اور پبلک لائبریری قائم کر دی گئی مرکز کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ اور ایف سی بلوچستان 61 ونگ کمانڈر کرنل سید فخر رفیق طلحہ نے فیتہ کاٹ کر کیا، جبکہ اس موقع پر خصوصی دعا بھی کی گئی افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی، پرنسپل ڈگری کالج سوراب امان اللہ زہری، اسسٹنٹ کمشنر گدر عبدالجبار بگٹی، ڈی ایس پی سوراب بلاول احمد محمد حسنی، ضلعی افسران، اساتذہ، کالج و مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات، صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سوشل ویلفیئر آفیسر نصیب اللہ زہری نے انجام دیے۔ تقریب سے ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی نے خطاب کیا اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ و طالبات سے مرکز کی سہولیات اور افادیت کے حوالے سے رائے بھی لی گئی، جنہوں نے اس اقدام کو نوجوان نسل کے لیے انتہائی مفید اور وقت کی اہم ضرورت قرار دیا شہید ہدایت اللہ بلیدی مرکز میں نوجوانوں کے لیے مفت کیریئر کاؤنسلنگ، CSS اور PCS کی تیاری، 700 سے زائد کتب پر مشتمل پبلک لائبریری، جدید IT لیب، مفت انٹرنیٹ و وائی فائی، فری لانسنگ اور مختلف فنی تربیتی کورسز کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اس کے علاوہ خواتین کے لیے بیوٹیشن اور ڈریس میکنگ کے مفت کورسز بھی شروع کیے گئے ہیں انتظامیہ کے مطابق مرکز کے قیام کا مقصد سوراب کے نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر کے جدید مواقع فراہم کرکے انہیں روزگار اور کاروبار کے قابل بنانا، جبکہ خواتین کو فنی تربیت کے ذریعے معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں نے طلبہ و طالبات میں تحائف تقسیم کیے، جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں بعد ازاں شرکاء کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا شرکاء نے شہید ہدایت اللہ بلیدی پبلک لائبریری، کیریئر کاؤنسلنگ اکیڈمی اور ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کے قیام کو سراہتے ہوئے حکومت بلوچستان، BSDI اور ضلعی انتظامیہ، بالخصوص ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔*

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More