بلوچستان کے نوجوانوں انجینئر 19-11-2026
بلوچستان کے نوجوانوں انجینئر 19-11-2026
*بلوچستان کے 18 نوجوان انجینئرز نے ارجنٹائن اور زیمبیا میں بین الاقوامی تربیت کامیابی سے مکمل کرلی*
بین الاقوامی تربیت حاصل کرنے والے 18 نوجوان انجینئرز میں چار خواتین بھی شامل
نوجوان انجینئرز نے ارجنٹائن کی ویلاڈیرو مائن اور زیمبیا کی لوموانا مائن میں عالمی معیار کی تکنیکی تربیت حاصل کی
*وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ریکوڈک مائننگ کمپنی کے انٹرنیشنل گریجویٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے دوسرے بیچ کے شرکاء کی ملاقات*
اٹھارہ نوجوان انجینئرز کا انتخاب 2024 میں بلوچستان بھر سے موصول ہونے والی 3 ہزار سے زائد درخواستوں میں سے میرٹ پر کیا گیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان کو حکام کی بریفنگ
انٹرنیشنل گریجویٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے بلوچستان کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی تکنیکی مہارتیں فراہم کی جا رہی ہیں، بریفنگ
ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے جدید مہارتوں، پیشہ ورانہ ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ بن رہا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
نوجوان انجینئرز کی بین الاقوامی سطح پر کامیابی بلوچستان کے روشن مستقبل کی عکاس ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
مقامی نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کرنا صوبے کی طویل المدتی معاشی ترقی کے لیے اہم ہے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
ریکوڈک منصوبے کی ترقی میں مقامی نوجوان انجینئرز اہم کردار ادا کریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
باصلاحیت نوجوان بلوچستان کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
بلوچستان کے نوجوانوں میں غیر معمولی صلاحیتیں موجود ہیں، انہیں مواقع اور جدید تربیت فراہم کرنے کی ضرورت ہے ، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
بڑے ترقیاتی اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کے ثمرات میں مقامی نوجوانوں کی شمولیت خوش آئند ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان
ریکوڈک مائننگ کمپنی اور بیرک کی جانب سے بلوچستان کے نوجوانوں کو بین الاقوامی تربیت کے مواقع فراہم کرنا قابل تحسین ہے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
ریکوڈک منصوبے کی پائیدار ترقی مقامی آبادی اور افرادی قوت کی ترقی سے وابستہ ہے، کنٹری مینیجر آر ڈی ایم سی ضرار جمالی
چاغی، کوئٹہ، گوادر، پنجگور، خضدار، لورالائی، نوشکی، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ اور ژوب کے نوجوان پروگرام کا حصہ ہیں، کنٹری مینیجر آر ڈی ایم سی