Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

19-08-2026 رحمت صالح بلوچ

19-08-2026 رحمت صالح بلوچ

ڈاکٹر کمالان گچکی کے گھر پر حملے کی پُرزور مذمت کرتے ہیں ۔
میر رحمت صالح بلوچ

نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے اپنے مذمتی بیان میں بلوچستان کے ممتاز معالج اور عوامی خدمتگار ڈاکٹر کمالان گچکی کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ اور دھمکی آمیز کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں فاطمہ جناح ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کمالان گچکی کے گھر پر مسلح افراد کی فائرنگ اور دھمکی آمیز کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ایسے واقعات سے نہ صرف شہریوں میں خوف و ہراس پھیلتا ہے بلکہ امن و امان کی صورتحال بھی متاثر ہوتی ہے۔

میر رحمت صالح بلوچ نے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار عناصر کو گرفتار کیا جائے اور ڈاکٹر کمالان گچکی اور ان کے خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More