ڈپٹی کمشنر تربت یاسر اقبال دشتی 19-08-2026
ڈپٹی کمشنر تربت یاسر اقبال دشتی 19-08-2026

تربت. 19 اگست 2026: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی سے میئر میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی، چیف آفیسر تربت شعیب ناصر، انجمن تاجران کیچ کے اعجاز احمد جوسکی، سراج شیر جوسکی سمیت دیگر مکتبہ فکر اور سماجی و کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد نے ملاقاتیں کیں ۔
اس دوران ملاقات کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی اور تحصیلدار بلیدہ بھی موجود تھے۔
اس دوران میئر میونسپل کارپوریشن اور انجمن تاجران کے اہلکاروں نے علاقے مجموعی صورتحال، انتظامی،سماجی امور، عوامی مسائل اور تاجر برادری کو درپیش مشکلات سمیت مختلف اہم معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے ضلع کیچ میں درپیش مختلف علاقائی، سماجی، انتظامی اور تجارتی مسائل سے ڈپٹی کمشنر کیچ کو آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔
اس موقع پر باہمی تعاون، عوامی سہولت، انتظامی امور میں بہتری اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کے ازالے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل، شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور مختلف مکاتبِ فکر و سماجی و کاروباری حلقوں کے ساتھ مؤثر رابطے کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی اولین ترجیح عوام کی خدمت، علاقے میں بہتر انتظامی ماحول کا قیام اور جائز مسائل کا بروقت ازالہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری اور معاشرے کے مختلف طبقات علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کی تجاویز اور مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور متعلقہ امور کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر کیچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی نمائندوں، تاجروں، سماجی شخصیات اور مختلف مکاتبِ فکر کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے ضلع کیچ کی ترقی، امن، عوامی فلاح اور انتظامی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔