محکمہ ایکسائز 18-10-2026 محکمہ ایکسائز 18-10-2026 On Oct 18, 2026 Share محکمہ ایکسائز بلوچستان کی انسدادِ منشیات مہم، قلعہ عبداللہ میں چرس اور بھنگ کی فصل تلف قلعہ عبداللہ: محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات بلوچستان نے انسدادِ بھنگ مہم 2026 کے تحت ضلع قلعہ عبداللہ کے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوے اراضی پر کاشت کی گئی چرس اور بھنگ کی فصل تلف کر دی۔محکمہ ایکسائز بلوچستان کی جانب سے صوبے میں منشیات کی کاشت کے خاتمے اور منشیات کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے جاری مہم کے سلسلے میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کارروائی کا مقصد غیر قانونی طور پر کاشت کی جانے والی بھنگ کی فصل کا خاتمہ اور علاقے کو منشیات سے پاک بنانے کی کوششوں کو مؤثر بنانا ہے محمکہ ایکسائز کے افسران کا کہنا ہے کہ منشیات کی غیر قانونی کاشت کے خاتمے کے لیے مربوط حکمتِ عملی، مؤثر نگرانی اور اداروں کے درمیان قریبی رابطہ کاری ناگزیر ہے۔ اس مقصد کے لیے متعلقہ سیکیورٹی اداروں اور ضلعی پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ انسدادِ منشیات کی کارروائیوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔محکمہ ایکسائز بلوچستان کی ٹیم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ صوبے میں منشیات کی کاشت اور اس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کاررو Share