پسنی گورنمنٹ ڈگری کالج 18-10-2026 پسنی گورنمنٹ ڈگری کالج 18-10-2026 On Oct 18, 2026 Share پسنی 18 اکتوبر 2026: گورنمنٹ ڈگری کالج پسنی میں طلبہ کی شخصیت سازی، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ اور عملی زندگی میں کامیابی کے لیے ضروری مہارتوں کے حوالے سے ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز مکران پروفیسر برکت اسماعیل اور کالج کے پرنسپل پروفیسر شہزاد نے خطاب کیا۔ مقررین نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ تعلیمی ڈگری کے حصول کے ساتھ اپنی شخصیت، پیشہ ورانہ مہارتوں، مثبت طرزِ فکر اور عملی صلاحیتوں کو بھی بہتر بنانے پر توجہ دیں نشست کا موضوع ”ڈگری سے آگے: پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعمیر، شخصیت کی نشوونما اور عملی زندگی کی تیاری“ تھا، جس کا مقصد طلبہ کو تعلیمی میدان سے آگے بڑھ کر عملی زندگی اور پیشہ ورانہ کیریئر میں کامیابی کے لیے ضروری تقاضوں سے آگاہ کرنا تھا ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز مکران پروفیسر برکت اسماعیل نے اپنے خطاب میں طلبہ کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں کامیابی کے لیے محض تعلیمی اسناد کافی نہیں، بلکہ خود اعتمادی، مؤثر ابلاغ، قائدانہ صلاحیتوں، تخلیقی سوچ، نظم و ضبط اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت بھی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ طلبہ کو چاہیے کہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ عملی مہارتوں میں اضافہ کریں، اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں اور مستقبل کے تقاضوں کے مطابق خود کو تیار کریں کالج کے پرنسپل پروفیسر شہزاد نے اپنے خطاب میں طلبہ کی تعلیمی و اخلاقی تربیت اور شخصیت سازی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی ذمہ داری صرف نصابی تعلیم تک محدود نہیں، بلکہ طلبہ کی کردار سازی، مثبت سوچ اور عملی زندگی کے لیے ان کی مؤثر رہنمائی بھی تعلیمی عمل کا اہم حصہ ہے مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ نوجوان ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تعلیم، پیشہ ورانہ رہنمائی اور عملی تربیت کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھار کر انہیں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے، جس سے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی خوشحالی میں بھی مدد ملے گی Share