Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

نصیر آباد پارلیمانی سیکرٹری 17-10-2026

نصیر آباد پارلیمانی سیکرٹری 17-10-2026

نصیرآباد۔
پارلیمانی سیکریٹری برائے بین المذاہب ہم آہنگی سنجے کمار پنجوانی نے ضلع سبی میں 14 سالہ ہندو بچی کی مبینہ جبری مذہب کی تبدیلی اور شادی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم عمر بچیوں کے حقوق تحفظ اور قانونی حیثیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتاانہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کم عمری کی شادی کی روک تھام کے حوالے سے قانون سازی ہو چکی ہے لہٰذا اس معاملے میں متعلقہ قانون کا اطلاق اور شادی کی قانونی حیثیت کا تعین قانون کے مطابق کیا جانا چاہیے۔ سندھ میں بھی کم عمری کی شادی کے خلاف قانون موجود ہے۔ مستونگ میں پیش آنے والا ایسا ہی واقعہ بھی انتہائی تشویش ناک ہے اور ان واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جانا ضروری ہے
سنجے کمار پنجوانی نے مزید کہا کہ وہ ان معاملات پر انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان اور متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں متاثرہ بچی کے والدین اور خاندان سے بھی رابطہ برقرار ہے تاکہ ان کے تحفظات سنے جا سکیں اور انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں
انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی بچی کی جبری مذہب کی تبدیلی، کم عمری کی شادی یا کسی دوسرے غیر قانونی عمل کے شواہد سامنے آتے ہیں تو ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہونی چاہیےکسی بھی بچی کو اس کے بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا اور ایسے واقعات میں خاموشی کے بجائے قانونی چارہ جوئی اور شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More