Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

وزیر اعظم میاں شہباز شریف 14-11-2026

وزیر اعظم میاں شہباز شریف 14-11-2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی، دتہ خیل اور گردونواح میں کامیاب آپریشنز کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 16 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کیا ہے۔
وزیراعظم نے آپریشن کے دوران وطنِ عزیز کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے حوالدار عصمت علی اور ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے نائیک آفتاب علی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبرِجمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں کی عظیم قربانیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور کامیابیاں قابلِ تحسین ہیں۔وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ پوری قوت، عزم اور ثابت قدمی سے جاری

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More