سینٹیر ثمینہ ممتاز 13-09-26
سینٹیر ثمینہ ممتاز 13-09-26

نصیب اللہ بازئی کا انتقال بلوچستان کی سیاست کا بڑا نقصان ہے، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
کوئٹہ: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے ایک تعزیتی بیان میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ نصیب اللہ بازئی ایک منجھے ہوئے، سنجیدہ اور مخلص سیاسی رہنما تھے جنہوں نے اپنی سیاسی زندگی بلوچستان کے عوام اور جمہوری اقدار کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی۔ انہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حقوق کے لیے مؤثر آواز بلند کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ نصیب اللہ بازئی نے بلوچستان عوامی پارٹی کی مضبوطی، تنظیم اور سیاسی فعالیت کے لیے بھی گراں قدر خدمات انجام دیں۔ پارٹی کے لیے ان کی طویل وابستگی، سیاسی جدوجہد اور خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔ ان کی وفاداری، سیاسی بصیرت اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ خلوص ان کی شخصیت کا نمایاں وصف تھا۔
سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ مرحوم نے سینیٹ آف پاکستان میں بھی بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے صوبے اور اس کے عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ ان کی سیاسی و عوامی خدمات بلوچستان کی سیاسی تاریخ کا حصہ ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نصیب اللہ بازئی کے انتقال سے بلوچستان ایک تجربہ کار اور مخلص سیاسی آواز سے محروم ہوگیا ہے۔ ان کی وفات ان کے خاندان، سیاسی ساتھیوں اور بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنوں کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔
سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے مرحوم کے اہل خانہ، عزیز و اقارب، سیاسی رفقا اور بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت و کارکنان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم نصیب اللہ بازئی کی مغفرت فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔