Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

میر عبدالرؤف رند کا خیر مقدم 12-12-2026

میر عبدالرؤف رند کا خیر مقدم 12-12-2026

میر عبدالرؤف رند کا سرحدی تجارت کے فروغ اور بلوچستان میں امن و ترقی کے لیے کور کمانڈر بلوچستان کے بیان کا خیرمقدم

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند نے کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کے سرحدی تجارتی راستے کھولنے، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور بندوق کے کلچر کے خاتمے سے متعلق بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کا روشن مستقبل امن، روزگار، تجارت اور معاشی ترقی سے وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرحدی تجارت بلوچستان کے عوام کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، مقامی معیشت کو مستحکم کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ سرحدی علاقوں کے عوام طویل عرصے سے تجارتی مواقع کے منتظر ہیں، لہٰذا تجارتی راستوں کی بحالی اور قانونی تجارت کو آسان بنانے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

میر عبدالرؤف رند نے کہا کہ بلوچستان کو بندوق اور تصادم کے بجائے تعلیم، روزگار، تجارت اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو مثبت معاشی مواقع فراہم کرکے انہیں قومی ترقی کا مؤثر حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں پائیدار امن، خوشحالی اور معاشی استحکام کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو عوامی نمائندوں، مقامی قبائلی عمائدین اور تاجر برادری کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔

میر عبدالرؤف رند نے کہا کہ سرحدیں تجارت اور خوشحالی کے لیے ہونی چاہئیں، محرومیوں اور بے روزگاری کے لیے نہیں۔ بلوچستان کے عوام امن، عزت، روزگار اور ترقی کے مستحق ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More