تربت جشن آزادی ٹورنمنٹ
تربت جشن آزادی ٹورنمنٹ

تربت ۔جشن آذادی فٹسال ٹورنامنٹ 2026
سنسنی خیز فائنل میچ پولیس اکیڈمی اور شہید محسن تربت کے مابین کیچ اسٹیڈیم ایئرپورٹ روڈ کے مقام پر کھیلا گیا۔
اس دوران شہید محسن تربت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے 3 کے مقابلے 4 گول سے میچ جیت لیا۔
فائنل میچ کے مہمان خاص اسپورٹس تمپ جناب ادیب مراد صاحب تھے۔دیگر مہمان گرامی میں منبجر زرعی بینک تربت جناب نصیر فقیر صاحب ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس مکران ڈویژن جناب غفار یوسف صاحب بھی گراؤنڈ پہ موجود تھے۔
دریں اثناء جشن آزادی کی مناسبت سے فٹسال میچ کے بعد بوری دوڑ اور میوزیکل چیئر کے بھی مقابلے ہوئے جنہیں کھیل سے وابستہ شائقین نے جوش وخروش کے ساتھ دیکھا ۔
میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔