مزدور بازیاب 09-09-2026
مزدور بازیاب 09-09-2026

*دکی: نانا صاحب زیارت سے اغواء کیے گئے 11 مزدور بازیاب، ایک مزدور کی لاش پہلے برآمد ہوئی تھی*
دکی کے علاقے نانا صاحب زیارت میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ سے اغواء کیے گئے 11 مزدور بازیاب ہو کر محفوظ مقام پر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ سے مجموعی طور پر 12 مزدوروں کو اغواء کیا گیا تھا، جن میں سے ایک مزدور کی لاش چند روز قبل کوہلو کے علاقے نرہن ندی سے برآمد ہوئی تھی۔
*واقعے میں اغواء ہونے والے دیگر 11 مزدور آج بازیاب ہو گئے ہیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے*
۔