محکمہ ماحولیات حکومت بلوچستان 8-9-2026
محکمہ ماحولیات حکومت بلوچستان 8-9-2026

محکمہ ماحولیات بلوچستان میں لواحقین کوٹہ کے تحت تقرری کے آرڈرز تقسیم..
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وزیر اعلیٰ کے صوبائی مشیر برائے ماحولیات لالہ نسیم الرحمن ملاخیل اورسیکرٹری نور احمد پرکانی نے لواحقین میں آرڈرز تقسیم کیے
کوئٹہ۔ تقریب میں صوبائی مشیر برائے ماحولیات نسیم الرحمن ملاخیل،سیکرٹری ماحولیات نور احمد پرکانی،ایڈیشنل سیکرٹری محمد یونس مینگل،ڈپٹی سیکرٹری لیاقت علی کاکڑ، ڈائریکٹر جنرل ظہور بلوچ، انڈر سیکرٹری ملک وقار سمیت محکمہ ماحولیات کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر صوبائی مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن ملاخیل نےکہا کہ آج ان کے لیے یہ امر باعثِ فخر ہے کہ سیکرٹری نور احمد پرکانی سمیت محکمہ کے دیگر افسران کے تعاون سے لواحقین کوٹہ کے تحت تقرری کے آرڈرز تقسیم کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لواحقین کوٹہ کے تحت روزگار کی فراہمی سےمستحق خاندانوں کو اپنے گھریلو معاملات چلانے میں سہولت میسر آئے گی اور انہیں معاشی مشکلات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
تقریب کے دوران مرحوم ملازمین کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت بھی کیا گیا اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔