صحبتِ پور ڈپٹی کمشنر 07-09-2026
صحبتِ پور ڈپٹی کمشنر 07-09-2026

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد 7 ستمبر 2026ء
صحبت پور۔۔ ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے او جی ڈی سی ایل (OGDCL) کی جانب سے مقامی لوگوں کے لیے تعمیر کیے جانے والے 100 نئے گھروں کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا موقع پر جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے گھروں کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل تعمیراتی معیار بنیادی سہولیات اور دیگر امور کا باریک بینی سے معائنہ کیا
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام اور تعمیراتی عملے کو ہدایت کی کہ منصوبے میں تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام کام مقررہ معیار اور طے شدہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ مستحق افراد کو بروقت معیاری اور محفوظ رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور وہ اپنے نئے تعمیر شدہ گھروں میں باعزت طور پر آباد ہو سکیں
انہوں نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے صحبت پور کے مقامی لوگوں کے لیے 100 گھروں کی تعمیر ایک قابلِ تحسین فلاحی اقدام ہے، جس سے نہ صرف مستحق خاندانوں کو بہتر رہائشی سہولیات میسر آئیں گی بلکہ ان کے معیارِ زندگی میں بھی بہتری آئے گی
ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے او جی ڈی سی ایل انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے علاقے کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے گھروں کی تعمیر کا جو منصوبہ شروع کیا ہے وہ قابلِ قدر اقدام ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ او جی ڈی سی ایل مستقبل میں بھی صحبت پور کے عوام کی فلاح و بہبود بنیادی سہولیات کی فراہمی اور دیگر سماجی ترقی کے منصوبوں میں اپنا مثبت اور مؤثر کردار اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھے گی۔