Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

8 اگست 2016 ، تاریخ کا وہ المناک، دردناک اور ناقابلِ فراموش دن، جب دہشت گردی نے سول ہسپتال کوئٹہ میں انسانیت، انصاف اور قانون کے محافظوں کو خون میں نہلا دیا۔ اس سانحے میں 70 سے زائد وکلاء سمیت صحافیوں اور دیگر شہریوں نے جامِ شہادت نوش کیا،

یہ حملہ صرف چند افراد پر نہیں بلکہ انصاف، آئین، قانون کی حکمرانی اور امن و استحکام پر حملہ تھا۔
آج بھی جب 8 اگست کا سورج طلوع ہوتا ہے تو ہر آنکھ اشکبار، ہر دل غمزدہ اور ہر باشعور انسان ان عظیم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے۔

ان کے لہو کی خوشبو آج بھی ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ ظلم، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے سامنے کبھی سر نہیں جھکانا۔ شہداء 8 اگست کی عظیم قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔

قوم اپنے ان عظیم سپوتوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف متحد رہیں گے۔

امن، انصاف اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، اور شہداء کے مشن کو کبھی فراموش نہیں ہونے دیں گے۔

اللہ تعالیٰ سانحہ 8 اگست کے تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، اور وطنِ عزیز پاکستان کو ہمیشہ امن، استحکام اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔ آمین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید صادق آغا
صوبائی سنئیر نائب صدر
تحریک انصاف بلوچستان

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More