ٹریونیوں پر پتھراؤ 06ـ10ـ2026
ٹریونیوں پر پتھراؤ 06ـ10ـ2026

پریس ریلیز
ٹرینوں پر پتھراؤ سے گریز کریں
کوئٹہ: ٹرین پر پتھراؤ صرف ایک شرارت نہیں بلکہ ایک سنگین اور خطرناک عمل ہے، جس سے مسافروں کی جان و مال کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ ٹرین سروس متاثر یا معطل ہو سکتی ہے اور سرکاری و ریلوے املاک کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔
پاکستان ریلوے عوام، خصوصاً والدین، اساتذہ اور عمائدینِ علاقہ سے اپیل کرتا ہے کہ وہ بچوں کو چلتی ٹرینوں پر پتھراؤ سے روکیں اور انہیں اس خطرناک عمل کے نقصانات سے آگاہ کریں۔
یہ ٹرین عوام کو سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے چلائی گئی ہے، لہٰذا اس پر پتھراؤ سے نہ صرف مسافروں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے بلکہ عوام کی سہولت کے لیے فراہم کی گئی سرکاری سروس اور قیمتی ریلوے اثاثوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔
ریلوے پولیس، ضلعی پولیس اور ٹریک پیٹرولنگ عملہ حساس مقامات پر حفاظتی اقدامات کر رہا ہے، جبکہ مساجد میں اعلانات، پمفلٹس کی تقسیم اور مقامی عمائدین کے ذریعے آگاہی مہم بھی جاری ہے۔
پتھراؤ نہ کریں — ریلوے املاک کی حفاظت کریں اور اپنی اور دوسروں کی جان محفوظ بنائیں۔