Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

اُستامحمد میں BEEF اسکالرشپ پروگرام کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی تعلیم دوست پالیسی کے تحت صوبے کے ہونہار اور مستحق طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (BEEF) کے تحت اسکالرشپ پروگرام جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اُستامحمد کے زیر اہتمام میونسپل کارپوریشن ہال اُستامحمد میں BEEF اسکالرشپ پروگرام کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں چیف ایگزیکٹو آفیسر BEEF محمد خالد مندائی نے متعلقہ حکام کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر BEEF محمد خالد مندائی نے طلباء و طالبات، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو BEEF اسکالرشپ پروگرام کی اہلیت، درخواست جمع کرانے کے طریقہ کار، تعلیمی سہولیات، مالی معاونت اور دیگر اہم امور کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ BEEF کے تحت مقررہ معیار پر پورا اترنے والے ہونہار اور مستحق طلباء و طالبات کو ملک کے معروف تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ پروگرام کے تحت اہل طلباء و طالبات کو سالانہ 84 ہزار روپے تک مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے، جبکہ پی ایچ ڈی کے خواہشمند طلباء و طالبات بھی BEEF کے ذریعے دستیاب سہولیات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ محمد خالد مندائی نے بتایا کہ کم از کم 60 فیصد نمبر حاصل کرنے والے اہل طلباء و طالبات بھی مقررہ شرائط اور طریقہ کار کو پورا کرتے ہوئے BEEF اسکالرشپ پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جبکہ شہداء کے بچے بھی BEEF کے ذریعے 16 سال تک اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔ بعد ازاں BEEF کی جانب سے بوائز ڈگری کالج اُستامحمد کے طلباء و طالبات کے لیے خصوصی آگاہی سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں طلباء و طالبات کو اسکالرشپ پروگرام، اہلیت کے معیار، درخواست دینے کے طریقہ کار اور دستیاب تعلیمی سہولیات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے مختلف سوالات کیے جن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر BEEF محمد خالد مندائی نے تفصیلی جوابات دیے۔ سیمینار میں ڈپٹی کمشنر اُستامحمد محمد رمضان پلال، اسسٹنٹ کمشنر اُستامحمد ماریہ شمعون، پرنسپلز گرلز و بوائز ڈگری کالجز، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان، ہیڈ ماسٹرز و ہیڈ مسٹریسز، اساتذہ، طلباء و طالبات اور دیگر متعلقہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اُستامحمد محمد رمضان پلال نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی تعلیم دوست پالیسیوں اور نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ BEEF اسکالرشپ پروگرام ضلع اُستامحمد کے ہونہار اور مستحق طلباء و طالبات کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر BEEF محمد خالد مندائی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے سیمینار میں شریک طلباء و طالبات، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے نمائندگان کو اسکالرشپ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی اور جامع آگاہی فراہم کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع اُستامحمد کے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ BEEF اسکالرشپ پروگرام کی معلومات زیادہ سے زیادہ طلباء و طالبات اور ان کے والدین تک پہنچائیں اور انہیں درخواست دینے کے طریقہ کار سے مکمل طور پر آگاہ کریں تاکہ ضلع اُستامحمد کے زیادہ سے زیادہ ہونہار اور مستحق طلباء و طالبات اس اہم تعلیمی سہولت سے مستفید ہوسکیں۔ سیمینار کے اختتام پر طلباء و طالبات اور اساتذہ کی جانب سے BEEF اسکالرشپ پروگرام سے متعلق مختلف سوالات کیے گئے، جن کے تفصیلی جوابات فراہم کیے گئے اور شرکاء کو مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق اسکالرشپ کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ اُستامحمد کی جانب سے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع، اسکالرشپس اور دیگر تعلیمی سہولیات سے آگاہ کرنے کے لیے ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کو اہم قرار دیا گیا۔

اسکالرشپس

اُستامحمد میں BEEF اسکالرشپ پروگرام کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی تعلیم دوست پالیسی کے تحت صوبے کے ہونہار اور مستحق طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (BEEF) کے تحت اسکالرشپ پروگرام جاری ہے۔

اسی سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اُستامحمد کے زیر اہتمام میونسپل کارپوریشن ہال اُستامحمد میں BEEF اسکالرشپ پروگرام کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں چیف ایگزیکٹو آفیسر BEEF محمد خالد مندائی نے متعلقہ حکام کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر BEEF محمد خالد مندائی نے طلباء و طالبات، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو BEEF اسکالرشپ پروگرام کی اہلیت، درخواست جمع کرانے کے طریقہ کار، تعلیمی سہولیات، مالی معاونت اور دیگر اہم امور کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔

انہوں نے بتایا کہ BEEF کے تحت مقررہ معیار پر پورا اترنے والے ہونہار اور مستحق طلباء و طالبات کو ملک کے معروف تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ پروگرام کے تحت اہل طلباء و طالبات کو سالانہ 84 ہزار روپے تک مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے، جبکہ پی ایچ ڈی کے خواہشمند طلباء و طالبات بھی BEEF کے ذریعے دستیاب سہولیات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

محمد خالد مندائی نے بتایا کہ کم از کم 60 فیصد نمبر حاصل کرنے والے اہل طلباء و طالبات بھی مقررہ شرائط اور طریقہ کار کو پورا کرتے ہوئے BEEF اسکالرشپ پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جبکہ شہداء کے بچے بھی BEEF کے ذریعے 16 سال تک اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔

بعد ازاں BEEF کی جانب سے بوائز ڈگری کالج اُستامحمد کے طلباء و طالبات کے لیے خصوصی آگاہی سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں طلباء و طالبات کو اسکالرشپ پروگرام، اہلیت کے معیار، درخواست دینے کے طریقہ کار اور دستیاب تعلیمی سہولیات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے مختلف سوالات کیے جن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر BEEF محمد خالد مندائی نے تفصیلی جوابات دیے۔

سیمینار میں ڈپٹی کمشنر اُستامحمد محمد رمضان پلال، اسسٹنٹ کمشنر اُستامحمد ماریہ شمعون، پرنسپلز گرلز و بوائز ڈگری کالجز، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان، ہیڈ ماسٹرز و ہیڈ مسٹریسز، اساتذہ، طلباء و طالبات اور دیگر متعلقہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اُستامحمد محمد رمضان پلال نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی تعلیم دوست پالیسیوں اور نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ BEEF اسکالرشپ پروگرام ضلع اُستامحمد کے ہونہار اور مستحق طلباء و طالبات کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔

انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر BEEF محمد خالد مندائی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے سیمینار میں شریک طلباء و طالبات، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے نمائندگان کو اسکالرشپ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی اور جامع آگاہی فراہم کی۔

ڈپٹی کمشنر نے ضلع اُستامحمد کے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ BEEF اسکالرشپ پروگرام کی معلومات زیادہ سے زیادہ طلباء و طالبات اور ان کے والدین تک پہنچائیں اور انہیں درخواست دینے کے طریقہ کار سے مکمل طور پر آگاہ کریں تاکہ ضلع اُستامحمد کے زیادہ سے زیادہ ہونہار اور مستحق طلباء و طالبات اس اہم تعلیمی سہولت سے مستفید ہوسکیں۔

سیمینار کے اختتام پر طلباء و طالبات اور اساتذہ کی جانب سے BEEF اسکالرشپ پروگرام سے متعلق مختلف سوالات کیے گئے، جن کے تفصیلی جوابات فراہم کیے گئے اور شرکاء کو مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق اسکالرشپ کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔

ضلعی انتظامیہ اُستامحمد کی جانب سے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع، اسکالرشپس اور دیگر تعلیمی سہولیات سے آگاہ کرنے کے لیے ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کو اہم قرار دیا گیا۔

پروگرام استہ محمد 06ـ10ـ2026

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More