سخت جملوں کا تبادلہ 06-10-2026
سخت جملوں کا تبادلہ 06-10-2026

اسلام آباد اور کابل میں سخت بیانات کا تبادلہ اور ’روس کا افسوس‘: ’ماسکو فارمیٹ‘ کا مشترکہ اعلامیہ کیوں نہ جاری ہوسکا
’افغانستان میں آنے والے استحکام کو چیلنج کرنے کے لیے پاکستان نے ڈیورنڈ لائن کے قریب ہزاروں جنگجو جمع کر لیے ہیں‘: امیر متقی
روسی صدر ولادیمیر پوتن کے خصوصی نمائندے زامیر کابلوف کا کہنا ہے کہ ’ماسکو فارمیٹ‘ کے پیر کے روز ہونے والے مشاورتی اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ منظور نہیں کیا جا سکا ہے، جس پر روس کو افسوس ہے۔
روس کے سرکاری خبر رساں ادارے ’طاس‘ کے مطابق زامیر کابلوف نے کہا کہ ’حتمی مشترکہ اعلامیے کا مسودہ تیار کرتے وقت ہمیں ایک مسئلے کا سامنا کرنا پڑا، اور وہ مسئلہ یہ تھا کہ ہمارے افغان اور پاکستانی ساتھیوں کے درمیان اتفاقِ رائے نہیں ہو سکا، جس پر ہمیں افسوس ہے۔‘
یاد رہے کہ ’ماسکو فارمیٹ‘ کا آٹھواں اجلاس روسی دارالحکومت میں پیر (پانچ اکتوبر) کو منعقد ہوا تھا۔ ماسکو میں منعقد ہونے والے اِس مشاورتی اجلاس کا مقصد افغانستان میں قومی مفاہمت کے عمل کو فروغ دینا اور وہاں جلد از جلد امن کے قیام کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں افغانستان، پاکستان، انڈیا، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے خصوصی نمائندوں اور سینیئر حکام نے شرکت کی تھی جبکہ بیلاروس اور مصر کے وفود کو اس اجلاس میں بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا