حافظ حمد اللہ
حافظ حمد اللہ

بلوچستان کی پوری حکومت وزیراعلی سمیت،پوری اسمبلی،ریاستی ادارے، خضدار کی ایک معصوم لڑکی اسماء جتک کو تحفظ نہیں دے سکتے؟ ان کی والد کو شہید کیا گیا۔یہ سرکارہے یا جھوٹوں کی ایک منڈی ہیں؟
صرف دعوے ، وعدے، نعرے ، عملی کار کردگی کچھ نہیں۔
حکومت ، کیا گاڑی ، جھنڈی، پروٹوکول اور سیکورٹی سکواڈ کانام ہے؟
بلوچستان کے باسیوں کی جان،مال،اور عزت کی تحفظ آپ کی ذمہ داری نہیں ہے؟
ذمہ داری پوری کرنے میں صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،لہذا مستعفی ہوجائے۔۔
نوٹ برائے حافظ حمد اللہ صاحب
حافظ صاحب کیا آپ کی جماعت اس اسمبلی میں نہیں بیٹھی ہے، آپ کے ایم پی ایز کیوں ایسی ناکام اسمبلی کی رکنیت سے استعفی نہیں دے رہے ہیں
اگر صوبائی حکومت نااہل اور ناکام ہے تو اسمیں اپ کا حصہ ہے اس حکومت کو برقرار رکھنے میں آپ کے مولانا ، اور تنک ٹینکس بھی اس اسمبلی کے ممبر ہے کیوں استعفی نہیں دے رہے ، آپ کی جماعت کی پالیسی میں ناکام /ظالم /نااہل کا ساتھ دینا کیا آپ کے پارٹی دستور کا حصہ ہے ، ایسا نہیں ھوگا۔ شاہد لیکن آپ کی جماعت اسلامی ، اور اصولی دستور کے بجائے اپنے دستور پر چل رہے ہیں اور بلوچستان حکومت کے ساتھ اسمبلیوں میں بیٹھ کر مراعات کا مزہ لے رہے ہیں یہ باتیں اپ کو زیب ہی نہیں دیتے کیونکہ اس وقت بلوچستان کے عوام آپ کو آپکی جماعت کو اور یہ جو 7 اگست کو ہڑتال کی کال دے چکیں ہیں ان سب کے ہر ہر انداز سے واقف ہیں ، جب تک آپ لوگوں کے لئے پیچھے سے احکامات نہ آئے آپ کی جماعت چھپ کا روزہ رکھتے ہیں احکامات و مراعات کے بعد آپ کی آواز بلند ھوتی ہے کاش اسلام میں اسکی گنجائش ھوتا تو ایسا کرتے لیکن اسلام میں منافقت کی گنجائش ہے نہیں ،