Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

گورنر ہاؤس معرکہء حق کانفرنس 02-11-2026

گورنر ہاؤس معرکہء حق کانفرنس 02-11-2026

*گورنر ہاؤس میں صوبائی کانفرنس جاری ہے*

کوئٹہ: گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ’’معرکۂ حق کے بعد کے دور میں عالمی ثالثی، تزویراتی سفارتکاری، تنازعات کے حل اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے مناسبت سے پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار‘‘ کے موضوع پر صوبائی کانفرنس منعقد ہوئی ہے جسمیں عالمی سفارتکاری، قیامِ امن، تنازعات کے حل اور خطے میں معاشی تعاون کے فروغ میں پاکستان کے بدلتے ہوئے کردار پر مقررین پرمغز مقالے پیشِ کر رہے

کانفرنس کا انعقاد انٹرنیشنل ریسرچ کونسل فار ریلیجس افیئرز (IRCRA) نے پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ (PPAF) کے مالی تعاون سے، سینٹر آف ایکسی لینس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم (CoE-CVE) بلوچستان کے اشتراک سے کیا گیا ہے ۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کانفرنس میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہیں۔

صوبائی کانفرنس میں ممتاز مہمانانِ اعزاز نے بھی شرکت کی، جن میں پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ (PPAF) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر گل بڑیچ، انٹرنیشنل ریسرچ کونسل فار ریلیجس افیئرز کے صدر محمد اسرار مدنی، سابق سینیٹر و وفاقی وزیر اور IRCRA کے علاقائی سلامتی و استحکام کے سینئر مشیر بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف، مشیرِ وزیراعلیٰ ڈاکٹر ربابہ بلیدی، پشاور یونیورسٹی پولیٹیکل ڈیپارٹمنٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر رضا، بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (BRSP) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر طاہر رشید، سینٹر آف ایکسی لینس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم کے چیف کوآرڈینیشن آفیسر دوست محمد بڑیچ، CPD کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر نصراللہ بریچ، کوئٹہ میتھوڈسٹ چرچ کے فادر سیمون باہیر اور سکھ مذہبی رہنما سردار جسپیر سنگھ شامل ہیں۔ ممتاز مہمانوں پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں، بین المذاہب ہم آہنگی، علاقائی استحکام، تنازعات کے پُرامن حل اور قیامِ امن و معاشی تعاون کو مضبوط بنانے کے مواقع کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More