Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

ضلعی انتظامیہ کاروائی 31-11-2026

ضلعی انتظامیہ کاروائی 31-11-2026

🟠*کوئٹہ: جوائنٹ روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی، 4 افراد گرفتار، سامان اور ریڑیاں ضبط*

🔸 کوئٹہ،جوائنٹ روڈ پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی اور تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔یہ کارروائی مجسٹریٹ عمران زیب اور سپروائزر عبدالحق زہری کی نگرانی میں کی گئی۔ اس دوران ضابطے کی خلاف ورزی کرنے پر 4 افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا، جبکہ موقع سے غیر قانونی سامان اور ریڑیاں بھی ضبط کر لی گئیں۔حکام کے مطابق، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد کے احکامات کی روشنی میں شہر بھر میں تجاوزات اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دن رات بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More