Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی 01-09-26

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی 01-09-26

*بلوچستان کی ترقی، امن و استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی*

کوئٹہ، یکم ستمبر 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں بگٹی قبیلے کے عمائدین اور سرکردہ شخصیات نے ملاقات کی بعد ازاں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و فوکل پرسن ٹو چیف منسٹر سید اقبال شاہ کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ اور حاجی علی مدد جتک بھی موجود تھے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، صوبے کی مجموعی صورتحال اور سیاسی و قبائلی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، جبکہ صوبے کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More