افغانستان دھماکہ 28-11-2026
افغانستان دھماکہ 28-11-2026
*افغانستان میں اسکول کے قریب دھماکا، 7 طلبہ جاں بحق، 99 زخمی۔*
*کابل /ز/افغانستان کے صوبے کنڑ کے شہر اسعدآباد میں اسکول کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 7 طلبہ جاں بحق اور 99 زخمی ہوگئے۔*
*افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانع کے مطابق دھماکا آج صبح اسعدآباد کے علاقے اندر سیر میں ہوا،ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہےکہ اسکول کے قریب کان کنی کی کمپنیوں کے بارودی مواد کے ذخیرے میں غفلت اور لاپرواہی کے باعث دھماکا ہوا۔*
*ترجمان کاکہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائیں گی۔*