چاغی ماہنگ کمپنی 27-11-2026
چاغی ماہنگ کمپنی 27-11-2026
چاغی: اغوا کیے گئے سابق سیکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں ملنے کی اطلاعات
چاغی میں گزشتہ دنوں ایک مائننگ کمپنی کی سائٹ پر پیش آنے والے واقعے کے بعد اغوا کیے گئے سابق سیکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں ملنے کی اطلاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ اہلکاروں کو 18 نومبر کو اغوا کیا گیا تھا۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور سرکاری تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ چاغی میں سیندک اور ریکوڈک جیسے اہم معدنیاتی منصوبے بھی قائم ہیں۔ حالیہ واقعے کے بعد علاقے میں ان منصوبوں سے وابستہ عملے اور دیگر ملازمین کی سیکیورٹی سے متعلق خدشات میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔