Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

ملک کے مختلف علاقوں میں ٹریفک بند26-11-2026

ملک کے مختلف علاقوں میں ٹریفک بند26-11-2026

*ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر، مسافروں کو مشکلات کا سامنا۔*

*کراچی ملک کے مختلف شہروں میں جے یو آئی کے احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے، اہم قومی شاہراہوں کی بندش سے بین الصوبائی آمدورفت بھی متاثر ہے۔ شاہراہوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔*
*ٹکری ایوب ناسخ نیوز*
*بلوچستان میں چمن کے قریب این 25 قومی شاہراہ کئی مقامات پر بند ہے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ اوتھل میں قومی شاہراہ بند ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ قلات اور سوراب میں کوئٹہ کراچی شاہراہ بند ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے قلعہ سیف اللہ میں این 50 قومی شاہراہ بند ہے اور ٹریفک کی روانی معطل ہے۔ مستونگ میں بھی کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔*

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More