Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی 25-11-2026

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی 25-11-2026

یا

کوئٹہ، 25 نومبر 2026

*وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان کی تاریخ میں پہلی ڈیجیٹل ایکسپو 2026 کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کردیا*

بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل ایکسپو 21 سے 24 دسمبر تک بیوٹمز یونیورسٹی میں منعقد ہوگی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

چار روزہ ڈیجیٹل ایکسپو میں تمام ڈیجیٹائزڈ سرکاری محکموں کی کارکردگی اور کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

ڈیجیٹل شعبے میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں کو قومی اور عالمی کمپنیوں سے متعارف کرایا جائے گا، میر سرفراز بگٹی

بلوچستان کے نوجوانوں کو اپنی ڈیجیٹل مہارتوں کے اظہار اور معاشی خودمختاری کے لیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

دنیا تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت کے دور میں داخل ہو رہی ہے، بلوچستان کو بھی روایتی طریقہ کار سے جدید نظام کی طرف لے جا رہے ہیں، میر سرفراز بگٹی

بلوچستان کا سب سے بڑا سرمایہ یہاں کے باصلاحیت نوجوان ہیں، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی

حکومت سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کا لامحدود ذریعہ نہیں بن سکتی، نوجوانوں کو روزگار کے نئے ذرائع پیدا کرنے کی طرف آنا ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

نوجوانوں کا مستقبل صرف سرکاری ملازمتوں سے وابستہ نہیں ہونا چاہیے، انہیں خود روزگار پیدا کرنے اور دوسروں کو روزگار دینے کے قابل بنانا ہے، میر سرفراز بگٹی

ڈیرہ بگٹی، ژوب، تربت، بلیدہ، خاران اور آواران سمیت بلوچستان کے ہر علاقے کا نوجوان ڈیجیٹل ذرائع سے اپنے لیے مواقع پیدا کرسکتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

رائز بلوچستان پروگرام اور صحت کے شعبے میں ٹیلی میڈیسن سمیت ڈیجیٹل اقدامات نوجوانوں اور عوام کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے وژن کا حصہ ہیں، میر سرفراز بگٹی

دہلیز ایپ کو صوبے بھر میں پذیرائی مل رہی ہے، بالخصوص خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت حکومتی نظام پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کامیابی کی کنجی میرٹ کی بالادستی ہے، درست شخص کو درست ذمہ داری سونپنے سے ہی مطلوبہ نتائج حاصل ہوتے ہیں، میر سرفراز بگٹی

صحت، تعلیم، خزانہ اور منصوبہ بندی سمیت مختلف محکموں میں ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

محکمہ خزانہ کا نظام ایک کلک پر دستیاب ہے، حکومتی امور میں روایتی دفتری طریقہ کار پر انحصار کم کیا جا رہا ہے، میر سرفراز بگٹی

ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون کو ڈیجیٹائز کردیا گیا ہے، منصوبہ بندی و ترقیات کے محکمے کو بھی جدید ڈیجیٹل نظام سے منسلک کیا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مصنوعی ذہانت پر مبنی حاضری کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، میر سرفراز بگٹی

صوبائی پبلک سروس کمیشن کے امتحانی نظام کو شفاف، جدید اور کاغذ سے پاک بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

امتحانی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے امیدواروں کے مستقبل کو ذاتی پسند و ناپسند سے محفوظ بنایا جائے گا، میر سرفراز بگٹی

بلوچستان کے نوجوان معدنی وسائل سے بھی بڑا سرمایہ ہیں، یہی نوجوان صوبے کو ترقی کی نئی منزلوں تک لے جائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

حکومت نوجوانوں اور خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، میر سرفراز بگٹی

رائز بلوچستان پروگرام کے تحت خواتین اپنا کاروبار شروع کرکے معاشی خودمختاری کی جانب بڑھ رہی ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

نوجوانوں کو صرف ملازمت حاصل کرنے کے بجائے کاروبار شروع کرنے اور دوسروں کے لیے روزگار پیدا کرنے کی سوچ اپنانا ہوگی، میر سرفراز بگٹی

ایک کامیاب نوجوان اپنے لیے روزگار پیدا کرنے کے ساتھ سینکڑوں دیگر افراد کے لیے بھی روزگار کے مواقع پیدا کرسکتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

بلوچستان کے نوجوانوں کا مستقبل اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت، جدید ٹیکنالوجی اور معاشی ترقی میں ہے، میر سرفراز بگٹی

بلوچستان کا نوجوان کسی سے کم نہیں، اسے صرف مواقع اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

بلوچستان کی ترقی کے لیے بدعنوانی کے خلاف اقدامات اور میرٹ کی بالادستی بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، میر سرفراز بگٹی

اصلاحات کے لیے وقت، مسلسل محنت اور جرات مندانہ فیصلوں کی ضرورت ہوتی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

حکومت صوبے اور عوام کے وسیع تر مفاد میں درست فیصلے کرتی رہے گی، خواہ ان فیصلوں کی سیاسی قیمت ہی کیوں نہ ادا کرنا پڑے، میر سرفراز بگٹی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More