کمشنر کوٹئہ ڈویژن ذیشان لاشاری 25-11-2026
کمشنر کوٹئہ ڈویژن ذیشان لاشاری 25-11-2026
کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کا وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، پیش رفت کا جائزہ لیا۔
کوئٹہ 24نومبر۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت اور عملدرآمد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ ثناء ماجبین،ڈویژنل ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد اور ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر کیو ڈی پی عابد علی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر وزیراعلیٰ ڈویلپمنٹ پیکج نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، ان کے دائرہ کار، تکمیل کی پیش رفت اور مجموعی ترقیاتی اہداف کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری نے مختلف منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کاموں میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری، منصوبوں کی باقاعدہ نگرانی اور شفافیت برقرار رکھنے پر بھی زور دیا تاکہ ان ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات براہِ راست کوئٹہ کے شہریوں تک پہنچ سکیں۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد شہر کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری، عوامی مسائل کے حل اور کوئٹہ کے مجموعی شہری منظرنامے کو بہتر بنانے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہونے دی جائے اور تمام امور کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنرز کوئٹہ ایسٹ اور کوئٹہ ویسٹ کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں اور دوران کام کسی بھی رکاوٹ کو ختم کرنے کے لیے انتظامی معاونت اعر متعلقہ محکموں کے درمیان رابطہ کاری انتہائی اہم ہے لہذا کام کی رفتار اور پیش کا مسلسل جائزہ لیاجائے۔