اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے 24-11-2026
اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے 24-11-2026
*کوئٹہ میں آٹے اور انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ضلعی انتظامیہ خوابِ خرگوش کے مزے لینے لگی*
کوئٹہ: شہر میں آٹے اور انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ مہنگائی کے باعث پہلے ہی پریشان شہریوں کے لیے اشیائے خورونوش کی خریداری مشکل ہو گئی ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ مبینہ طور پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے اور انڈوں کی قیمتوں پر فوری کنٹرول کیا جائے، سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور من مانے دام وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔