Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی 23-11-2026 روز نامہ رژن تربت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی 23-11-2026 روز نامہ رژن تربت

انتہائی افسوس ناک خبر
چمن نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر ائیڈا گل ایک حادثے میں شدید زخمی کویٹہ منتقل کیا جارہاہے پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ چمن شاہراہ پر زڑہ بند کے مقام پر اسسٹنٹ کمشنر چمن آئیڈا گل کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری جس نتیجےمیں اسسٹنٹ کمشنر آئیڈا گل اور ان کے شوہر شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کیا جارہاہے حادثے میں ڈرائیور محفوظ ہے
حکام کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چمن سے کوئٹہ جارہی تھی کہ درہ کوژک کے دامن میں ژڑہ بند کے مقام پر انکی گاڈی کو حادثہ پیش آیا اے ڈی سی رینیوچمن فدا بلوچ جائے حادثے پر پہنچ گئے انھوں نے اپنی

نگرانی میں زخمیوں کو کوئٹہ روانہ کردیا ہے

**وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا چمن حادثے میں زخمی اسسٹنٹ کمشنر آئیڈا گل اور ان کے شوہر کے علاج کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت، ٹیلی فونک رابطہ کرکے خیریت دریافت کی**

کوئٹہ، 23 نومبر 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چمن میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر چمن آئیڈا گل اور ان کے شوہر کے علاج معالجے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔حادثے کے بعد زخمی اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے شوہر کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں مزید علاج معالجے کے لیے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسسٹنٹ کمشنر چمن آئیڈا گل سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور حادثے کے بعد ان کی طبی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دونوں زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اسسٹنٹ کمشنر چمن اور ان کے شوہر کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More