Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

صوبائی وزیر نور محمد دمڑ 23-11-2026

صوبائی وزیر نور محمد دمڑ 23-11-2026

*سنجاوی سول ہسپتال میں نئے ہنگامی وارڈ کا افتتاح*

*سنجاوی:* صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دومڑ نے سنجاوی سول ہسپتال میں نئے قائم کردہ ہنگامی وارڈ کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر زیارت عبد القدوس اچکزئی، ایس پی زیارت عبد الملک درانی، اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی شیر شاہ غلزئی، ایم ایس سول ہسپتال سنجاوی ڈاکٹر نور الباقی زخپیل، قبائلی و سیاسی رہنما ملک لاجور خان دومڑ، فوکل پرسن ہرنائی حاجی باز محمد دومڑ، چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی خان محمد دومڑ، نوجوان سیاسی رہنما ملک ایاز خان دومڑ، چیئرمین یونین کونسل پرانہ سنجاوی ملک بائع خان دومڑ، چیئرمین یونین کونسل کاژہ حاجی نصر الدین ترین، چیئرمین یونین کونسل بغاو نظام الدین دومڑ، چیئرمین یونین کونسل پوئی عبد الحلیم دومڑ، تحصیلدار وکیل پانیزئی، شہر بہادر دومڑ، ڈپٹی چیئرمین دنیا خان باچا اندڑ، نوجوان سیاسی رہنما ملک نواز خان دومڑ، مشے خان دومڑ، فوکل پرسن و پرسنل سیکرٹری محمد اشرف خان دومڑ، کونسلر مولوی فقیر اللہ دومڑ، نیشنل بینک منیجر حکمت اللہ اچکزئی، عجب خان صافی سمیت زیارت و سنجاوی کے مختلف محکموں کے افسران، محکمہ صحت کے ذمہ داران، قبائلی عمائدین اور علاقے کے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دومڑ نے کہا کہ سنجاوی کے عوام کو صحت کی بہتر اور معیاری سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سول ہسپتال سنجاوی میں نئے ہنگامی وارڈ کے قیام سے ہنگامی صورتحال میں آنے والے مریضوں کو فوری طبی امداد ملے گی، جبکہ مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت اپنے ہی علاقے میں میسر آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحت کا شعبہ براہ راست عوام کی زندگیوں سے وابستہ ہے، اس لیے ہسپتالوں میں ضروری سہولیات کی فراہمی، طبی عملے کی دستیابی اور علاج معالجے کے نظام کو بہتر بنانا انتہائی ضروری ہے۔ کوشش ہے کہ سنجاوی سمیت زیارت اور ہرنائی کے عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے میں عوامی ضروریات کے مطابق ترقیاتی و فلاحی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

سنجاوی سول ہسپتال میں نئے ہنگامی وارڈ کا افتتاح علاقے میں طبی سہولیات کی بہتری اور ہنگامی مریضوں کو فوری علاج کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More