محکمہ سیاحت بلوچستان 20-11-2026 محکمہ سیاحت بلوچستان 20-11-2026 On Nov 20, 2026 Share محکمہ سیاحت بلوچستان کے زیر اہتمام ساحلی علاقوں کی ویڈیو گرافی کا مقابلہ کوئٹہ: محکمہ سیاحت حکومتِ بلوچستان کے زیر اہتمام میر نصیر خان نوری آڈیٹوریم میں “بلوچستان کوسٹ لائن ویڈیو گرافی مقابلے” کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد صوبے کی ساحلی پٹی کے قدرتی حسن کو اجاگر کرنا تھا۔ مقابلے کے منصفین (جیوری) میں نامور میڈیا پرسن امان اللہ ناصر اور ماہر ویڈیو میکر فریق ریاض شامل تھے، جنہوں نے میرٹ کی بنیاد پر پوزیشنز کا فیصلہ کیا۔ نتائج کے مطابق حمل سالار نے پہلی، حسیم جان نے دوسری جبکہ مجیب الرحمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات، کھیل، ثقافت، سیاحت، آرکائیوز، میوزیم و لائبریریز جناب رحمت صالح بلوچ تھے، جنہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ونرز میں نقد انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر مقامی لوک فنکاروں نے روایتی موسیقی پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ Share