Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان 18-11-2026

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان 18-11-2026

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹکس کی پشین میں منشیات کے خلاف بڑی کارروائی، 33 ایکڑ اراضی پر کاشت کی گئی چرس کی فصل تلف

پشین :17 نومبر 2026 :محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول نے منشیات کی غیر قانونی کاشت کے خاتمے کے لیے پشین میں بھرپور اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 33 ایکڑ اراضی پر کاشت کی گئی بھنگ (چرس) کی فصل تلف کر دی۔محمکہ ایکسائز کے افسران نے کہا کہ حکومت کی منشیات کے خاتمے کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول نے ضلعی انتظامیہ پشین کے تعاون سے تحصیل پشین کے مختلف علاقوں میں منشیات کی غیر قانونی کاشت کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر پشین کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی، جس میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹکس، ضلعی انتظامیہ، انٹیلی جنس بیورو، ڈسٹرکٹ پولیس اور سی آئی اے پشین کی ٹیموں نے حصہ لیا۔آپریشن کے دوران علاقے تورہ شاہ میں تقریباً 8 ایکڑ جبکہ دمان جگدا میں تقریباً 25 ایکڑ اراضی پر کاشت کی گئی بھنگ کی فصل کو مکمل طور پر تلف کر دیا گیا۔ اس طرح مجموعی طور پر تقریباً 33 ایکڑ اراضی کو منشیات کی غیر قانونی کاشت سے پاک کر دیا گیا۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹکس کنٹرول اور ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پشین سمیت ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی منشیات کی غیر قانونی کاشت اور منشیات کے کاروبار کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ بنایا جا سکے اور معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے حکومتی مشن کو کامیابی سے آگے بڑھایا جا سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More