Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

سیکٹریری اسپورٹس درا بلوچ 17-11-2026

سیکٹریری اسپورٹس درا بلوچ 17-11-2026

ساف فٹبال فائنل، سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر بازئی کا بلوچستان کے کھلاڑیوں سے ٹیلی فونک رابطہ

بھارت کے خلاف فائنل میچ کیلئے شہک دوست، جنید شاہ اور علی رضا کو نیک خواہشات کا پیغام، قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے بھی پُرامید

کوئٹہ (رپورٹ مہک شاہد) ساف فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل سے قبل سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان دُرا بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے قومی فٹبال ٹیم میں شامل بلوچستان کے تین کھلاڑیوں شہک دوست، جنید شاہ اور علی رضا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بھارت کے خلاف میچ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ اور ڈی جی کھیل ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے لیے بہترین کارکردگی اور کامیابی کی دعا کی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ شہک دوست، جنید شاہ اور علی رضا فائنل میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے، انہوں نے قومی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پہلی مرتبہ ساف فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ پوری قوم کی دعائیں کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں اور امید ہے کہ پاکستان بھارت کو شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ساف فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل آج 17 نومبر کو شام 7 بجے کھیلا جائے گا، جسے جیو سپر پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More